پی آئی اے کے زیر استعمال پٹے پر لیا گیا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

   

اسلام آباد: پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے ایک بوئینگ 777 طیارے کو عدالتی احکامات پر ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں اس وقت تحویل میں لے لیا گیا جب پٹے پر لیے گیا طیارہ مسافروں سمیت اڑان بھرنے کیلئے ہوائی اڈے پر اجازت کا انتظار کر رہا تھا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور مسافروں کو لے کر گئی جہاں سے واپسی پر ملائیشین حکام نے عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لے لیا۔