پی ایف اکاؤنٹ ۔ آدھار لنک ، 31 اگسٹ تک موقع

   

نئی دہلی : ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ ( ای پی ایف ) سبسکرائبرس کو یکم ستمبر سے قبل یعنی 31 اگسٹ تک اپنے آدھار کو پی ایف اکاؤنٹس سے لنک کرانا ہوگا ۔ ای پی ایف او نے پی ایف یو اے این ( یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ) کے ساتھ آدھار کو مربوط کرنا لازمی قرار دیاہے ۔ بصورت دیگر آجرین سے پی ایف کا حصہ سبسکرائبرس کو حاصل نہیں ہوگا ۔ قبل ازیں اس کے لئے قطعی مہلت یکم جون تھی جسے اب بڑھاتے ہوئے یکم ستمبر تک توسیع دی گئی ہے۔