8.25 فیصد سود کی ادائیگی، 7 کروڑ ملازمین کو فائدہ
نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) نے 2023/24 کیلئے ای پی ایف اکاؤنٹ کے لیے شرح سود میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اب ملازمین کو پہلے کے مقابلے 0.10 فیصد زیادہ یعنی 8.25 فیصد سود دیا جائے گا۔ای پی ایف او نے پچھلے سال 28 مارچ کو 2022/23 کیلئے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹس کے لیے 8.15 فیصد شرح سود کا اعلان کیا تھا، جبکہ مالی سال 2022 کے لیے 8.10 فیصد سود دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز جو ای پی ایف او کی اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے، نے ہفتہ کو اپنی میٹنگ میں 2023/24 کیلئے ای پی ایف پر 8.25 فیصد شرح سود دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی ٹی کے فیصلے کے بعد 2023/24 کیلئے ای پی ایف ڈپازٹس پر سود کی شرح کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا۔