کھنٹی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پی ایم کسان یوجنا کی 15ویں قسط جاری کی ۔ وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ کے کھونٹی میں تیسرے جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں پی ایم کسان یوجنا کی 15ویں قسط جاری کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کروڑوں کسانوں کے کھاتوں میں دو دو ہزار روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کل ملاکر 18610 کروڑ روپے 8 کروڑ 11 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کیے ہیں۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پہلے ہی اپنے سرکاری ایکس ہینڈل کے ذریعہ مطلع کیا تھا کہ پی ایم کسان کی 15ویں قسط 15 نومبر کو کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔