پی جی طلبہ کو بیاک لاگ کلئیر کرنے کا موقع

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی اور اُس سے ملحقہ کالجس میں پوسٹ گریجویشن کے باوجود مقررہ وقت پر جن طلبہ نے اپنے بیاگ لاگس کو مکمل نہیں کیا ہے ان کو دوبارہ موقع فراہم کرنے کا یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی اسٹینڈنگ کمیٹی نے 2010 تا 2017 تعلیم پانے والے طلبہ کو بیاگ لاگ مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم ایس ڈبلیو ، ایم ایس آئی ایس سی ، ایم سی جے کورسیس کے جو بیاگ لاگ ہیں انہیں کلیئر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ 7 جنوری تک 10 ہزار کے ساتھ امتحانی فیس 2 پیپرس کیلئے 1160 روپئے اور تمام پیپرس کیلئے 2050 روپئے ادا کرنے اعلامیہ جاری کیا ۔ 300 روپئے جرمانہ کے ساتھ 17 جنوری تک فیس ادا کی جاسکتی ہے ۔ن