پی جی نیٹ ٹسٹ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ختم

   

تلنگانہ کے ہزاروں میڈیکل گریجویٹس ایک اکیڈیمک سال سے محروم

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کے ماتحت میڈیکل کالجس کے ہزاروں ایم بی بی ایس طلبہ نے جمعہ کو ’’نیٹ پی جی‘‘ میں شرکت کا موقع گنوادیا ہے جو انہیں پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داحلہ لینے کے اہل بناتا ہے کیونکہ وہ انٹرن شپ اہلیت کی معیار پر پوا نہیں اترسکے جس کے نتیجہ میں ریاست کے سینکڑوں طلبہ نے جمعہ کو آخری تاریخ ہونے کے باوجود داخلہ ٹسٹ کیلئے درخواستیں داخل نہیں کرسکے۔ حکام نے انٹرن شپ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس میں زیرتعلیم طلبہ انہیں پی جی نیٹ امتحان تحریر کرنے کیلئے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹسٹ انٹرن شپ کے معیار کے مطابق فائنل ایئر کے طلبہ کو مقررہ وقت سے قبل یعنی 30 جون سے پہلے ایک سالہ انٹرن شپ مکمل کرنی تھی۔ امتحان 5 مارچ کو مقرر ہے۔ ایم بی بی ایس طلبہ کیلئے اپنی ایک سالہ لازمی انٹرن شپ کی مدت مکمل کرنے کیلئے پہلے آخری تاریخ 31 مارچ تک توسیع دی گئی۔ تلنگانہ، مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ کے طلبہ کو مرکز سے کہا تھا کہ ان کی ایک سال کی مدت اگست میں مکمل ہورہی ہے۔ لہٰذا مدت میں مزید توسیع دی جائے اگر مدت میں توسیع نہیں دی گئی تو تلنگانہ کے تین تا چار ہزار طلبہ پی جی انٹرنس تحریر کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔ تلنگانہ محکمہ صحت کے سکریٹری سید علی مرتضی رضوی نے بھی مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے وفد نے ریاستی وزیرصحت ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ایک سال کو بچانے کیلئے مرکز سے نمائندگی کرنے کی اپیل کی تھی۔ ہریش راؤ کی ہدایت پر ہی سکریٹری محکمہ صحت نے مرکز کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ ایسی ہی صورتحال سے بی ڈی ایس کے 1000 طلبہ کو بھی دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کیلئے بھی وہی قواعد پر عمل ہورہی ہے۔ن