حیدرآباد ۔23 جنوری کو سید مودی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں خطاب حاصل کرنے والی ہندوستانی بیڈ مینٹین کھلاڑی پی وی سندھو نے جیت کا جشن منانے کا نیا طریقہ اپنایا ہے اور انہوں نے ہندوستان کے سرکردہ آئس کریم برانڈ نیچرلزکا مزہ لے کر اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔ اولمپین کھلاڑی سندھوکی آئس کریم سے محبت نے نیچرلزکو پچھلے سال اپنے سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر تیارکرنے پر آمادہ کیا۔برانڈ کے ساتھ مل کر پی وی سندھو نے ایک سوشل میڈیا شارٹ فلم کے ذریعے آئس کریم کے لیے اپنے شوق کو ظاہرکیا ہے۔ اس فلم میں سندھو کی آئس کریم کے لیے مسلسل محبت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح 2022 کے لیے اپنے اہداف طے کرتی ہے ۔