پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین ساتھیوں سمیت گرفتار

   

اسلام آباد : پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو جمعرات کی شب خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر کوہاٹ سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی ایم کے رہنما عبد اللہ ننگیال نے وائس آف امریکہ کو منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بنوں سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے جانی خیل میں جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے جا ریے تھے کہ گنبت کے علاقے سے کوہاٹ پولیس نے حراست میں لیا۔عبداللہ ننگیال کے بقول، منظور پشتین کے ہمراہ حراست میں لیے گئے تحریک کے دیگر ساتھیوں میں بلال، ادریس اور ضہیب بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چاروں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب منظور پشتین اور ان کے تین ساتھیوں کی گرفتاری سے متعلق اب تک کسی قسم کا سرکاری بیان یا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔