نئی دہلی ۔10 اکٹوبر (پریس نوٹ) پالی، راجستھان کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر مسٹر پی پی چودھری نے کل نئی دہلی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے سینئر ایڈوکیٹ مسٹر کے رماکانت ریڈی کو دستورہند کے اصل ایڈیشن کی ایک کاپی پیش کی۔ ممتاز پارلیمنٹرین اور لیگل پروفیشنل پی پی چودھری نے مرکزی مملکتی وزیرقانون و انصاف کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اب ’ایک ملک، ایک الیکشن‘ کی تجویز کا جائزہ لینے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین ہیں۔ دستورہند کی یہ پیشکشی ملک کے اعلیٰ ترین قانون اور دستوری حکمرانی، جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کو ایک خراج کے طور پر خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔A