پی چدمبرم سے ای ڈی کی دوسری بار پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی ہے۔ عہدیداروں نے کہاکہ آج سینئر کانگریس لیڈر نے اِس کیس میں ایجنسی کے روبرو حلفیہ بیان دیا۔ اُن سے قبل ازیں ڈسمبر میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ 73 سالہ چدمبرم کو کہا گیا تھا کہ قانون انسداد غیر قانونی رقمی لین دین کے تحت اپنا بیان قلمبند کرائے۔ ای ڈی نے اِس سے پہلے اُن سے ایرسیل ۔ میکسیس پی ایم ایل اے کیس میں پوچھ تاچھ کی تھی۔