چارلس سوبھراج کو نیپال کی جیل سے رہا کرنے کا حکم

   

کھٹمنڈو : نیپال کی اعلیٰ عدالت نے 78 سالہ چارلس سوبھراج کو نیپال کی جیل سے صحت کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شمالی امریکہ کے دو سیاحوں کو قتل کرن کے جرم میں وہ 2003 ء سے نیپال کی جیل میں قید ہے ۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چارلیس سوبھراج کا مسلسل قید میں رہنا قیدیوں کے انسانی حقوق کے مطابق نہیں ہے۔ اگر اس کے خلاف دیگر زیرالتواء مقدمات نہیں ہے تو عدالت اسے رہا کرنے کا حکم دیتی ہے اور 15 دنوں میں وہ اپنے ملک واپس ہوگا ۔ بچپن کے مشکل حالات کے بعد فرانس میں چھوٹے جرائم کیلئے وہ کئی بار جیل کی سزاء کاٹ چکا ہے ۔