حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کے قریب سگریٹ نوشی کرنے والے دو افراد کو چارمینار پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد تاریخی چارمینار کے قریب ایک بورڈ نصب کیا گیا تھا جس میں سگریٹ نوشی کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا گیا تھا ۔ سب انسپکٹر چارمینار ایس گرو سوامی نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں 11 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان پر 200 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ تاریخی چارمینار کے اطراف و اکناف علاقوں میں کھلے عام سگریٹ نوشی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پولیس نے بورڈس نصب کئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی کئی افراد سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پائے جارہے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا ۔ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔