حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) آئی جی پی چارو سنہا آئی ایس نے آئی جی پی سی آر پی ایف سدرن سیکٹر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ چارو سنہا تلنگانہ کی 1996 بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار ہیں۔ انہوں نے شری مہیش چندر لڈھا سے یہ ذمہ داری حاصل کی جنہیں سی آر پی ایف جموں سیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ آئی جی پی سدرن سیکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے والی چارو سنہا پہلی خاتون آفیسر ہونگی ۔ چار سنہا نے پہلے ایک سال تک تخریب کاری سے متاثر جموں سیکٹر میں بھی کام کیا ہے ۔ وہ سرینگر میں بھی ڈھائی سال سے زائد متعین رہیں۔ ماضی میں چارو سنہا سی آر پی ایف آئی جی بہار کی قیادت کرنے والی بھی پہلی خاتون عہدیدار تھیں۔ وہ سی آر پی ایف میں تعیناتی سے قبل تلنگانہ اور اے پی میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔