چارہ اسکام مقدمہ : لالو یادو کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں مسترد

   

سیاسی لیڈر اچانک مکمل فٹنس کا دعویٰ کیا ہے ،ضمانت پر رہائی غلط مثال ہوگی
نئی دہلی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی کئی کروڑ روپئے مالیتی چارہ اسکام مقدمات میں ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر قیادت سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ وہ لالو پرساد یادو کو ضمانت پر رہا کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ ان کے مقدمات قابل ضمانت مقدمات کے ذمہ میں نہیں آتے۔ بنچ نے لالو یادو کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ وہ گزشتہ 24 ماہ سے سزائے قید بھگت رہے ہیں جبکہ 14 سال کی سزائے قید 24 ماہ تک بے قصور ہونے کے باوجود بھگتنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ضمانت پر رہائی کی اپیل کی سماعت ہورہی ہے۔ سی بی آئی نے سپریم کورٹ کی جانب سے لالو یادو کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائد نے اچانک اپنے بالکل فٹ ہونے کا دعوی کیا ہے تاکہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ ان کی ضمانت پر رہائی ایک غلط مثال قائم کرے گی اور سنگین کرپشن کے مقدمات کے ملزمین اسی کا حوالہ دے کر رہائی حاصل کریں گے۔