چار ریاستوں میں ایس آئی آر عمل میں توسیع

   

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے دہلی، کرناٹک، پنجاب اور تلنگانہ میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) مہم کی مدت متعلقہ ریاستوں کے چیف الیکشن افسران (سی ای او) کی درخواست پر بڑھا دی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے ان چاروں ریاستوں میں ایس آئی آر کیلئے آج جاری نظر ثانی شدہ پروگراموں کے مطابق اب پنجاب اور تلنگانہ کی نئی نظرثانی شدہ فہرست 12 اکتوبر 2026 کو اور دہلی اور کرناٹک کی فہرسیں 19 اکتوبر 2026 کو جاری کی جائیں گی۔ نظرِ ثانی شدہ پروگراموں کے مطابق پنجاب اور تلنگانہ میں بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کو گھر گھر بھیج کر ووٹرفہرست فارم بھروانے اور انہیں جمع کرانے کے لیے 25 مئی سے 24 جولائی تک چلنے والا کام تین اگست تک چلے گا اور اسی دن ان ریاستوں میں پولنگ اسٹیشنوں کو معقول بنایا جائے گا۔