چاقو سے 20مرتبہ حملہ کرنے والا دہلی شخص گرفتار‘ قتل کا معاملہ سی سی ٹی وی میں قید

,

   

مذکورہ شخص نے 20مرتبہ اس عورت پر حملہ کیایہاں تک کہ اس نے روکنے کی کوشش بھی کی۔اس کے بعد ایک بڑے پتھر کے سیلاب سے اس کا سر کچل دیاجس کے بعد عورت نے حرکت کرنا بند کردیا۔


ایک دل کو دہلادینے والا واقعہ قومی درالحکومت میں پیش آیا جس میں ایک 20سالہ شخص نے اپنی نو عمر گرل فرینڈ پر 20مرتبہ چاقو سے وار کیااور اس کے سر ایک بڑے پتھر سے کچل دیاجبکہ راہگیر خاموش تماشائی بن کر یہ سارا واقعہ دیکھ رہے تھے۔

https://twitter.com/Sakshi_ind/status/1663124130324172800?s=20

تازہ خبروں کے مطابق مذکورہ ملزم جس کی شخص اے سی فریج میکانک ساحل کے طور پر ہوئی ہے اس کو پیر کے روز اترپردیش کے بلند شہر سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ اتوار کی رات کو شاہ آباد ڈائیری علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

سارے واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیاہے۔نعش کو مسخ کرنے کے بعد بغیر کسی ندامت کے ساچل وہاں سے چلاگیا۔ پی ٹی ائی کے مطابق یہ جوڑی تعلقات میں تھی مگر ہفتہ کے روز دنوں میں کچھ بحث ہوئی تھی۔ اس کے اگلے دن یہ 16سالہ متوفی جس کا نام ساکشی ہے ایک سالگرہ کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے جارہی تھی اسی دوران راستے میں ساحل سے اس کا سامنا ہوا او ربے رحمی کے ساتھ ساحل نے اس لڑکی پرچاقو سے وار کردئے۔

کئی لوگ وہاں سے گذ رہے تھے مگر کوئی ساکشی کی مدد کے لئے آگے نہیں آیا۔ متوفی کے والد کی شکایت پر شاہ آبادڈائری پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

دہلی پولیس نے اس بے رحمانہ قتل کو جنونیت قراردیاہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی دپیندر پاٹھک نے کہاکہ ’’اب تک ملنے والی جانکاری کے مطابق وہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے دونوں میں کچھ تکرار ہوئے اور دونوں الگ ہوگئے تھے۔

ملزم (ساحل)کے اندر رنجش پیدا ہوگئی او راس نے یہ بے رحمانہ قتل انجام دیا“۔

چیف منسٹر نے ٹوئٹ کیاکہ دہلی کی حفاظت ایل جی کی ذمہ داری ہے
دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے اس واقعہ کے متعلق ٹوئٹ کیا اور لفٹنٹ گورنر ونئے سکسینہ سے مجرموں کو دی جانے والی آزادی کے متعلق سوال کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ایک نو عمر لڑکی کا بے رحمانہ قتل کھلے عام دہلی میں ہوجاتا ہے۔

یہ قابل افسوس او ربدبختانہ ہے۔ مجرم بے خوف ہوگئے ہیں‘ انہیں پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ ایل جی صاحب لاء اینڈ آرڈر آپ کی ذمہ داری ہے‘ کچھ کریں۔دہلی کے لوگوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے“۔

دہلی منسٹر سورابھ بھردواج نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ”ایل جی صاحب اپنا کام نہیں کررہے ہیں تو پھر ذمہ داری کیاہے؟ دہلی میں نظم ونسق کی حالت نچلی سطح پر چلی گئی ہے۔ کھلے میں خون ریزی ہورہی ہے۔

یہاں تک آج کا شاہ آباد واقعہ شرمناہے۔ ایل جی صاحب مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں“۔

ڈی سی ڈبلیونے فوری اجلاس طلب کیا
اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) چیر پرسن سواتی مالیوال نے ہوم منسٹر ’لفٹنٹ گورنر‘ دہلی چیف منسٹر اوردہلی پولیس کمشنر کے ساتھ ایک فوری اجلاس کی مانگ کی تاکہ خواتین کی حفاظت کے متعلق تبادلہ خیال کریں۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”ہردن عورتیں اورچھوٹی لڑکیو ں کی عصمت ریزی او رقتل کی خبریں ہیں۔

ایک کے بعد دوسرے کیس کا سلسلہ جاری ہے۔ کب تک اس ملک تک اس ملک کی بیٹیاں انتظار کرتی رہیں گی؟ کیانظام سورہا ہے؟“