چاند نظر آگیا

   

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالقعدہ 1447 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف رہا اور ملک کے مختلف مقامات جیسے چینائی ، لکھنو ، کلیر سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 19 اپریل 2026 ء بروز اتوار کو یکم ذوالقعدہ ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ ، مولانا مشہود احمد قادری اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔

شیعہ علماء و ذاکرین کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ۔ لہذا 19 اپریل 2026 یکشنبہ یکم ذیقعدہ 1447 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا مہدی حسن بہشتی ، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔۔