یلاریڈی۔21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باریک چاول کی قیمتیں دیکھ کر عام عوام کے ہوش اڑ رہے ہیں پہلے ہی سے روز مرہ زندگی کی اشیاء کی قیمتوں عوام کی کمر ٹوڑ رکھی ہے ایسے میں باریک چاول کی روز بڑھتی قیمت نے غریب پیٹ بھر کھانا کھانے کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ باریک چاول جو چار دن قبل 8 ہزار روپئے فی کنٹل تھے صرف چار دنوں میں ہی 1200 روپئے کا اضافہ ہوتے 9200 روپئے فی کنٹل ہوچکے ہیں۔ جو کسی تعجب سے کم نہیں ہے۔ صرف چار دن پہلے دو ہزار روپئے 25 کیلو چاول کا جو تھیلا تھا اب دو ہزار تین سو روپئے خریدنا پڑ رہا ہے اور ہر غریب کو ہر ماہ کمازکم۔ایک پچیس کیلو کا تھیلا خریدنا پڑتا ہے جو اس گرانی میں ممکن نہیں۔ تاجروںہکا کہنا ہیکہ آنیوالے دنوں میں چاول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دوسری طرف دوسری ریاستوں سے تاجر آکر دھان کی اور چاول کی بھی زیادہ قیمتوں میں خرداری کرنے سے مقامی عوام کو گراں قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پڑوسی ریاستوں کے بڑے تاجر معقول قیمتوں میں باریک دھان کی خریداری کرتے چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔ جس سے عام عوام کی زندگی آنیوالے کچھ ہی دنوں میں غیرمعمولی محال ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔