چاہے کچھ بھی ہو، عمران خان پارٹی سربراہ رہیں گے: محمود قریشی

   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’جو بھی ہو جائے‘ عمران خان پارٹی کے سربراہ رہیں گے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے چیئرمین کی غیر موجودگی میں پارٹی کے معاملات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ رہیں گے چاہے جو بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد ڈالی ہے اور بانی ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ پارٹی کے سربراہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، لیکن پارٹی کو نواز شریف اس کے قائد کے طور پر چلا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ارکان شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد قانونی مقاصد کیلئے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانا اور درخواستیں دائر کرنا تھا، وفاقی کابینہ کے ارکان یہ دعویٰ کر کے جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران خان کو ‘بی کلاس’سہولیات دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو وہ پروٹوکول نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل کو عملی طور پر ’نو گو ایریا‘ بنا دیا گیا ہے اور جیل جانے کے راستے مسدود کر دیے گئے ہیں، ہم نے اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔چونکہ قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے پی ٹی آئی نے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ کہوں گا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں 120 دن لگنے چاہئیں،