چتراپوری کالونی کے 225 ولاز مالکین کو نوٹس

   

حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے منی کنڈہ میونسپل کے علاقہ چتراپوری کالونی کے 225 ولاز کو منی کنڈہ میونسپل کمشنر کے پی کمار نے نوٹس جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر نے بتایا کہ جی او 658 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی + ون کی منظوری حاصل کرنے کے بعد G+2 ولاز تعمیر کئے گئے۔ میونسپل کمشنر کے پرساد کمار نے 225 ولاز مالکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ اندرون 15 یوم جواب دیں۔ جواب نہ ملنے کی صورت میں ولاز کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلدیہ کو 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کا موجودہ حکومت سخت نوٹ لیتے ہوئے نوٹس جاری کررہی ہے اور ضرورت پڑنے پر انہدامی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ ش