چتور میںکار حادثہ کا شکار ‘ آگ لگ گئی ‘ 6 افراد ہلاک

   

چتور 5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے چتور میں ایک کار کے ڈوائیڈر سے ٹکرا کر شعلہ پوش ہوجانے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کار ایک موڑ کاٹنے کے بعد ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی اور آئیل لیک ہونے سے آگ لگ گئی ۔ پانچ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کو دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جن میں ایک جانبر نہ ہوسکا ۔