حیدرآباد 27 مارچ ( پریس نوٹ ) آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں ہفتہ کی رات ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تروپتی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کی لا پرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں یہ جانیں تلف ہوئیں اور اتنی کثیر تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔