چدمبرم کو عبوری راحت میں مزید ایک دن کی توسیع

,

   

سپریم کورٹ کی رولنگ، آج پھر بحث کی سماعت، سالیسٹر جنرل دلائل پیش کریں گے
رقمی ہیر پھیر کیس

نئی دہلی 27اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے انکوائری کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت کو فی الحال کل تک برقرار رکھا۔جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا نے گذشتہ پیر کو ای ڈی سے متعلق معاملات میں چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی راحت بدھ تک کے لئے بڑھادی۔ ای ڈی کی طرف سے سالسٹر جنرل توشار مہتا کل دوپہر 2 بجے اپنے دلائل پیش کریں گے ۔چدمبرم آئی این ایس میڈیا میں سرمایہ کاری سے متعلق مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی انکوائری کا سامنا کررہے ہیں۔اس سے قبل آج کی سماعت کے دوران مسٹر چدمبرم نے ای ڈی سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی نقل طلب کی۔ چدمبرم کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے تین الگ الگ تاریخوں پر ای ڈی کی طرف سے کی گئی پوچھ گچھ کی نقل دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔سبل نے بنچ کو بتایا کہ 29دسمبر 2018 اور 21جنوری 2019کو ای ڈی نے مسٹر چدمبرم سے کس طرح پوچھ گچھ کی تھی۔

یہ نقل سے معلوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا جانچ ایجنسیوں کی طرف سے ثبوت اچانک عدالت میں پیش کئے جارہے ہیں۔ سبل نے دلیل دی کہ ای ڈی ایک کی سوال بار بار پوچھ رہا ہے ۔ ایجنسی نے غیر ملکی کھاتوں کی جانکاری مانگی ہے لیکن عرضی گذار نے کہا کہ بیرون ملک میں کھاتہ نہیں ہے ۔ چدمبرم کی طرف سے پیش دوسرے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اس معاملے میں جانچ سے بچنے جیسی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ سابق مرکزی وزیر پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ سے دستیاب رہے ہیں۔ انہوں نے ای ڈی سے سوال کیا ‘کیا میں نے ( چدمبرم نے ) پوچھ گچھ کے لئے موجود رہنے سے انکار کیا ہے ؟ سنگھوی نے کہاآپ پوچھ گچھ میں سوال پوچھ رہے ہیں تو ملزم نے کیا جواب دیا ‘عدالت کو بتایا جانا چاہئے ۔