کیف : یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ سے پلانٹ کے اوپر موجود حفاظتی خول کو جزوی نقصان پہنچا۔ خبررساں اداروں نے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے ایک روسی ڈرون چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حفاظتی خول سے ٹکرایا۔ یہ حفاظتی خول چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ حملہ کے بعد پلانٹ کے اطراف تابکاری کی سطح معمول پر ہی ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق رات کے وقت روس نے 133 ڈرونز سے یوکرین کے شمالی علاقوں پر حملہ کیا جہاں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ واقع ہے۔ یوکرینی صدر نے حملہ کی وڈیو بھی شیئر کی جس میں حفاظتی خول سے ڈرون ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون صرف 85 میٹر کی بلندی پر اڑ رہا تھا، اس بلندی پر راڈار سے ڈرون کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری جانب روس نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی حملہ کا یوکرینی صدر کا الزام مسترد کردیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ کسی ایٹمی تنصیب پر حملے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جنوبی کوریا کے ہوٹل میں آتشزدگی‘ 6افراد ہلاک
سیول : جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی۔ آگ بجھانے کیلئے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ 1986 ء میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر میں دھماکے کو تاریخ کے بدترین ایٹمی حادثہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔