چلتی بس میں اچانک دھواں

   

حیدرآباد 28 جنوری ( یو این آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی چلتی بس میں اچانک دھواں نکلنے لگا۔یہ بس کریم نگر سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی کے سبب بس کے انجن کے حصہ سے یہ دھواں نکلنے لگا جس کے ساتھ ہی بس میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر ڈرائیور کو چوکس کیا۔ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو شاہ میرپیٹ آوٹررنگ روڈ پر سڑک کے کنارے روک دیا اور فوری تمام مسافرین کو بس سے محفوظ طورپر اتارنے میں کامیابی حاصل کی ۔