چلتی ہوئی بس سے کود پڑنے والا شخص حادثہ کا شکار

   

حیدرآباد،21 نومبر(یواین آئی)ایک شخص چلتی ہوئی بس سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں دوسری لاری نے اس کو ٹکر دے دی اور وہ ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اے پی کے وجیا نگرم ضلع میں پیش آیا۔مقامی افراد اور بس میں سوار افراد نے بتایا کہ طبی جانچ کے لئے جانے ایک شخص سریکاکلم سے وشاکھاپٹنم جانے والی بس میں سوار ہوا اور ضلع کے پوساپاٹی ریگا منڈل کے چوڈما علاقہ میں وہ اچانک بس سے کود پڑا اور اسی روٹ پر آنے والی دوسری لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔اس شخص کو بس سے کودنے سے روکنے کی اس کے ساتھی مسافرین نے کوشش کی جو لاحاصل رہی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہان پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔