چلوسکریٹری کا اعلان‘ سکریٹریٹ کی شہید مساجد پر نماز ادا کرنے کی کوشش کوپولیس نے بنایاناکام۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ سٹی پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بازیابی سکریٹریٹ مساجد کے چلو سکریٹریٹ پروگرام کو اتوار کے صبح جے اے سی چیرمن محمدمشتاق ملک‘ امجد اللہ خان خالد‘ عثمان محمد خان اور دیگر کی گرفتاریوں کے ذریعہ ناکام بنادیاہے۔

اتوار 24مارچ کو مذکورہ جے اے سی نے سکریٹریٹ کی شہید مساجد کے ملبے پر نماز ادا کرنے کااعلان کرتے ہوئے ’چلوسکریٹریٹ‘ کال دیاتھا۔

مگر اتوار کی اولین ساعتوں سے ہی شہر میں پولیس عملہ متحرک ہوگیا اور امجد اللہ خان خالد کے علاوہ کئی قائدین کو گھروں پر ہی محروس کردیاگیاتھا۔

باوجود اسکے جے اے سی میں شامل دیگر تنظیموں اور جماعتوں کے قائدین اور کارکنا ن سکریٹریٹ تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر سکریٹریٹ کے اطراف اکناف میں تعینات پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے طور پر حراست میں لے لیا۔

چیرمن جے اے سی محمد مشتاق ملک کے علاوہ عثمان محمد خان کئی دوسری تنظیموں کے سربراہان اور کارکنان نے سکریٹریٹ کے قریب بیچ سڑک پر نمازظہر ادا کی اور سکریٹریٹ مساجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔

بعدازاں سڑک پر نمازا د ا کرنے والے مذکورہ قائدین کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ پیش ہے ویڈیو پر مشتمل چلو سکریٹریٹ کی خصوصی پیشکش۔

بیورو رپورٹ سیاست ڈاٹ کام

YouTube video