حیدرآباد، یکم مارچ (یو این آئی) بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ‘چلو میڈی گڈا’ پروگرام سچائی کو بے نقاب کرنے شروع کیا گیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کانگریس حکومت پر نکتہ چینی کی اور ان پر سیاسی فائدے کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی بہبود پر سیاسی فائدے کو ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے میڈی گڈامیں نقصان کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ سابق اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کی تعریف کی ۔