چلکل گوڑہ اور ٹپہ چبوترہ میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/5اپریل ، ( سیاست نیوز) چلکل گوڑہ اور ٹپہ چبوترہ علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا تو دوسرے کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس چلکل گوڑہ کے مطابق 28سالہ تارا کیشوراؤ جو چلکل گورہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے کری پوائنٹ پر کام کرتا تھا۔ مسلسل خرابی صحت کے سبب یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس ٹپہ چبوترہ کے مطابق 22 سالہ ببلو جو پیشہ سے میوہ فروش بتایا گیا ہے آصف نگر علاقہ میں رہتا تھا جو بیدر کا متوطن بتایا گیا۔ کل اس شخص نے فروٹ گودام میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔