حیدرآباد ۔8۔ مئی (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ کے سنسنی خیز قتل میں پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تاہم اس دوران مقتول سے لڑکی کی بات چیت کا آڈیو کال منظر عام پر آگیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں لڑکی نے مقتول بی ٹیک طالب علم یاون سے کہا کہ اس کے خاندان کی جانب سے مارنے کی سازش کی جارہی ہے اور ایک رشتہ دار کی جانب سے لڑکی پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر یاون کے خلاف شکایت کرے ۔ لڑکی نے فون پر لڑکے کو بتایا کہ اس کے ایک رشتہ دار کی جانب سے شدید ہراساں کیا جارہا ہے اور اس لئے کسی بھی حال ہم دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور ضد پر اڑا ہوا ہے ۔ مجھے کالج جانے سے بھی روکا جارہا ہے اور کالج کے بجائے پولیس اسٹیشن چلنے کیلئے زور دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ کل رات تقریباً 6 افراد پر مشتمل گروپ نے یاون کا برسر عام بے رحمی سے قتل کردیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عk/