چندا نگر کے مال میں مہیب آتشزدگی ، تھیٹر جل کر خاکستر

   

حیدرآباد۔/12 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حسن آباد کے نواحی علاقہ چندا نگر میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ایک مال میں اچانک لگی آگ سے مال میں موجود تھیٹر تباہ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ صبح کے اولین اوقات میں لگی اور آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ چندا نگر میں واقع کپاڈیا شاپنگ مال میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی 4 فائر انجن گاڑیوں نے مقام واردات پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور طویل مشقت کے بعد اس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کو پھیلنے سے روکنے کے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے اور بھاری نقصان سے بچاؤ کو ممکن بنایا گیا۔ تاہم صبح کا وقت ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تھیٹر کے تین اسکرین تباہ ہوگئے۔ چھٹویں اور ساتویں منزل پر آگ پر قابو پانے کیلئے بڑے کرین کا استعمال کیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع