چندرائن گٹہ میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے 23 سالہ نوجوان سید نعیم کی والدہ کی جانب سے دی گئی شکایت اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سید نعیم غوث نگر بنڈلہ گوڑہ کے ساکن سید احمد کا بیٹا تھا۔ اس نوجوان کی والدہ شاہدہ بیگم کی اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شاہدہ بیگم کے تین بیٹوں میں دوسرا لڑکا سید نعیم ان کے ساتھ رہتا تھا جو پیشہ سے لیبر ہے۔ نعیم نشہ کا عادی بن گیا تھا اور کام کاج پر اس کی توجہ نہیں رہتی تھی۔ اس بات پر اس نوجوان کی والدہ فکرمند تھی اور بیٹے کو اس کی لاپرواہی پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھی۔ کل بھی نعیم اور اس کی والدہ کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور آج صبح جب اس کی والدہ نے نعیم کو دیکھا تو اس نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع