چندرابابو نائیڈو کا آئندہ ماہ کھمم میں جلسہ سے خطاب، تلنگانہ میں بس یاترا کا پروگرام

   


حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم نارا چندرابابو نائیڈو 21 ڈسمبر کو کھمم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ تلگودیشم کے صدر کے گیانیشور نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کھمم کے جلسہ کے بعد تلنگانہ میں بس یاترا شروع کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں صرف چندرابابو نائیڈو کی حکومت کے دور میں ہی ترقی ہوئی۔