چندرابابو کے دوبارہ وزیراعلی بننے کی خواہش ، ایک شخص کا گھٹنوں کے بل سفر

   

حیدرآباد 6جنوری(یواین آئی) چندرا بابو نائیڈو کے دوبارہ اے پی کے وزیراعلی بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے آٹھ کلو میٹر اپنے گھٹنوں کے بل طئے کئے ۔ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے بالاجی نامی شخص نے اس عزم کا اظہا رکیاکہ چندرابابو کے دوبارہ وزیراعلی بننے پر وہ ایک مرتبہ پھر 8کلومیٹر اپنے گھٹنوں کے بل طے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ 2019کے انتخابات میں چندرابابونائیڈو ریاست کے دوبارہ وزیراعلی بنیں گے اورزیادہ سے زیادہ نشستوں پر تلگودیشم کو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ چندرا بابو کے دوبارہ ریاست کے وزیراعلی بننے کے بعد وہ موجودہ فلاحی اسکیمات کے ساتھ ساتھ دوبارہ نئی اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔