حیدرآباد ۔14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر اور صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر آندھراپردیش ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی ۔ انر رنگ روڈ مقدمہ میں چندرا بابو نائیڈو نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست داخل کی ہے۔ سی آئی ڈی کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل سری رام نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بحث مکمل کی۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکیل سدھارتھ لوترا نے ضمانت کے حق میں دلائل پیش کئے۔ فریقین کے مباحث غیر مختتم رہے اور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتاری کے بعد عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ ر