حیدرآباد /9 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے رام گوپال ورما کی متنازعہ تلگو فلم ’ یوہم‘ سے متعلق سماعت کو چہارشنبہ تک ملتوی کردیا۔ جنرل سکریٹری تلگودیشم نارا لوکیش نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے سنسر بورڈ سے جاری سرٹیفکیٹ کی منسوخی کی اپیل کی جس پر ہائی کورٹ نے فلم کی نمائش روکنے عبوری احکام جاری کئے تھے۔ نارا لوکیش کی پٹیشن پر سنسر سرٹیفکیٹ پر عارضی حکم التواء جاری کیا گیا۔ لوکیش نے درخواست میں رام گوپال ورما کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے وقت کہا تھا کہ جگن موہن ریڈی انہیں پسند ہیں جبکہ نائیڈو اور پون کلیان کو پسند نہیں کرتے۔ جگن کی مدد کیلئے یہ فلم تیار کی گئی ہے ۔ درخواست میں سنٹرل بورڈ آف سرٹیفکیشن کے علاقائی دفتر، راما دت کریشین، پروڈیوسر داسری کرن کمار اور رام گوپال ورما کو فریق بنایا گیا ہے۔1