پوان کھیرا نے پوچھا کہ ”کیامودی حکومت ملی بھگت کے اس گھٹیا معاملے کی تحقیقات کریگی اور ای ڈی کے چھاپوں کا حکم دیگی“۔
نئی دہلی۔کانگریس نے سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت نے چند منتخب صنعت کاروں کے حق میں قواعد میں تبدیلی کے بعد کوئلے کی نیلامی کی اور اسے بھاری آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔
اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی پوچھا کہ حکومت اور وزیراعظم کی طرف سے کوئلے کی نیلامی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بی جے پی کے دورہنماؤں کے خط پر کوئی کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔پارٹی نے یہ بھی پوچھا کہ کیاحکومت اس معاملے کی ای ڈی جانچ کا حکم دیگی۔
وہیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پوان کھیر ی نے بی جے پی لیڈر او راب وزراء آ ر کے سنگھ اور راجیو چندرشیکھر کے مکتوبات دیکھائی جنھوں نے 2015میں بعض کمپنیوں دو کمپنیوں کو منظوری دینے پر تشویش کا اظہار کیاتھا جس کی وجہہ سے کرٹیلائزیشن اور ریونیوکا بھاری نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وہ جو دولیڈران جو بعد میں منسٹرس بن گئے اور ان کی تشویش پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
پوان کھیرا نے پوچھا کہ ”کیامودی حکومت ملی بھگت کے اس گھٹیا معاملے کی تحقیقات کریگی اور ای ڈی کے چھاپوں کا حکم دیگی“۔کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہاکہ’وزاعظم ’مودی کی ضمانت‘ کے بارے میں بات کرنے کے لئے شہر گئے ہوئے ہیں۔انہوں نے وہی ضمانت دی ہے جو اپنے کارپوریٹ چندہ دینے والوں کو دی ہے‘ چندہ دو کوئلہ لو“۔کوئلہ کی نیلامی میں مکمل طور پر دھاندلی کی گئی ہے“۔