چنچل گوڑہ گراؤنڈ پر انٹر نیشنل تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس

   

مفتی سلمان ازہری، علامہ محمد فروغ القادری کی شرکت

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( راست ) کُل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام انٹر نیشنل تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس 20 نومبر کو بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونیر کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر کمیٹی ) و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی، سرپرستی مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی، صدارت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی محمد شوکت علی صوفی کریں گے۔ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری حفظ اللہ ( فاضل جامعہ ازہر ) ، مفکر و مبلغ اسلام ، علامہ محمد فروغ القادری حفظ اللہ ( انگلینڈ ) نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے بھی اکابر علمائے کرام کی شرکت و خطابات ہوں گے۔ نیز مقامی علماء کرام میں مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی قادری، مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر کمیٹی ) کے خطابات ہوں گے۔ کانفرنس کا آعاز حافظ و قاری کلام الدین حسان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآبؐ میں جناب عمران رضا، قاری ملک اسمعیل علی خاں، محمد عبدالقیوم قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیرالحسینی الرضوی القادری الطاہری ، مولانا محمد اخلاق اشرفی، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی، الحاج محمد نعیم صوفی، ڈاکٹر حیدر یمنی، ڈاکٹر مجیب شاہد، ڈاکٹر سید خالد، ڈاکٹر سید قمر قادری، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کریںگے۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ نائب صدور استقبالیہ محمد افتخار، محمد مکرم، محمد عظیم، محمد بشیر الدین، سید ضیاء الدین توصیف، جناب محمد عبدالنجیب ( کاشف ) ، معتمدین استقبالیہ قادر خان قادری، سید لئیق قادری، نائب معتمدین استقبالیہ جناب سید اعزاز محمد، محمد عبدالکریم رضوی ہوں گے۔ اس کانفرنس میں شان رسالت مآبؐ میں گستاخی اور اس کی سزاء، تحفظ ناموس رسالت ؐ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں، عصر حاضر اور مسلمانوں کے حالات ، دشمنان اسلام کی سازشیں اور اس کا سدباب، قوم مسلم کے ایمان و عقیدہ کا تحفظ، نوجوان نسلوں کی اصلاح و تربیت اور اسلامی تعلیم کی اہمیت پر بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہوں گے۔