حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع چنگی چرلہ میں میڈی پلی پولیس اور اے ایچ ٹی یو یونٹ نے ایک اسپا سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 7 خواتین کو بچالیا جنھیں زبردستی قحبہ گری پر مجبور کیا جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع پر میڈی پلی پولیس اور اے ایچ ٹی یو یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے آر ٹی سی کالونی چنگی چرلہ میں واقع اسپا سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے آرگنائزر پلوی ساکن عنبرپیٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پلوی خواتین کو مساج پارلر کے نام پر قحبہ گری پر مجبور کرتے ہوئے گاہکوں سے بھاری رقم وصول کررہی تھی اور ان خواتین کو معمولی رقم ادا کررہی تھی۔ پولیس نے خواتین کو پلوی کے چنگل سے چھڑا کر انھیں شیلٹر ہوم منتقل کردیا اور پلوی اور گاہکوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ (ش)