چوکسی کو واپس لایا جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ

   

گریٹر نوئیڈا 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج واضح کیا کہ مفرور تاجر میہول چوکسی کو بخشا نہیں جائیگا اور اسے ہندوستان واپس لایا جائیگا ۔ راج ناتھ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ۔ چوکسی نے گیانا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو اپنا ہندوستانی پاسپورٹ واپس کردیا ہے ۔ اس نے اینٹیگا اور بارباڈوس کی شہریت حاصل کرلی ہے جب اس کا نام ہندوستان میں ایک بینک فراڈ میں سامنے آیا تھا ۔