نئی دہلی : کھانے پینے کی اشیاء میں کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ساتھ کی جانے والی دھوکہ دہی ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ایک صارف نے مشہور برانڈ کی چپس کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد اسے دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ ایک صارف نے چپس پیکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کالج جاتے ہوئے میں نے 10 روپے والا پیکٹ اٹھایا جسے کھولنے پر اس کے اندر صرف 5 چپس تھے۔ میڈیا کے مطابق اس صارف کے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی پر انٹرنیٹ پر کئی لوگوں نے اس سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنا ردعمل بھی دیا۔