چکن بریانی کے آرڈر میں گڑبڑ گاہک نے ریسٹورنٹ جلادیا

   

واشنگٹن : امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے آرڈر میں گڑبڑ کے بعد ایک شخص کا پارہ ہائی ہوگیا اور اس نے بنگلادیشی ریسٹورنٹ کو آگ لگادی۔امریکی اخبار کے مطابق 49 سالہ شخص کے چکن بریانی کے آرڈر میں کچھ خرابی ہوئی تھی جس پر اس نے ریسٹورنٹ کو آگ لگائی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں میرے بریانی کے آرڈر میں گڑبڑ کی گئی تھی جس کے بعد اگلے دن جا کر میں نے اسے آگ لگائی۔