حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چکن کی قیمتیں چند دنوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ چکن گزشتہ تین دنوں سے چکن 340 روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ چکن کی قیمتوں میں اچانک اضافہ نے سب کو حیران کردیا ہے ۔ دس روز قبل چکن کی قیمت 240 روپئے فی کیلو تھی اور اس کے بعد قیمت بڑھ کر 260 روپئے ہوئی اور اب قیمت میں مزید اضافہ ہو کر 340 روپئے تک پہنچ گئی ۔ پانچ روز قبل چکن کی قیمت 300 روپئے ہوگئی تھی ۔ تب ہی لوگ چکن کی بڑھتی قیمت کو دیکھ کر حیران تھے اور اسے ہی بہت زیادہ قیمت تصور کررہے تھے ۔ جس کے بعد اب لوگ چکن کو خریدنے میں ہچکچا رہے ہیں ۔ پہلے لوگ چکن ایک کیلو خریدتے تھے اب قیمتوں میں اضافہ کے بعد چکن کی مقدار میں کمی کررہے ہیں ۔ لوگ ایک کیلو کی بجائے آدھا کیلو خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مشترکہ ضلع میں 400 سے 500 کے درمیان برائلر پولٹری فارمس ہیں ۔ یہ فارمس جملہ 3 سے 4 ملین مرغیاں پیدا کرتے ہیں ۔ گرمی کے موسم میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے وہ شدید گرمی کا شکار ہورہے ہیں اور صحیح طریقے سے خوراک بھی نہیں کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ مزید یہ کہ فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ بھی چکن کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ ہے ۔ چکن کی قیمت میں مزید اصافہ کا بھی امکان ہے ۔۔ ش k/b