چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ،6 نکسلائٹس ہلاک

   

بیجاپور : بیجاپور پولیس اور نکسلائیٹس کے درمیان تصادم میں 6 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ بسا گوڈا میں ہولی کے دن تین دیہاتیوں کے قتل کے بعد نکسلائیٹس کے خلاف مشترکہ ٹیم تلاش پر نکلی تھی جس کا نکسلیوں کی پلاٹون نمبر 10 کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا ہے۔ مارے گئے نکسلیوں کی نعشیں اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔بستر کے آئی جی سندرراج پی نے چھ نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن میںدو خواتین ہیں ۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور نکسلیوں کی روزمرہ کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔بستر کے سندرراج نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح سپاہیوں کو بیجاپور ضلع کے باسا گوڈا تھانہ علاقہ کے چپپوربھٹی علاقے میں تلپیرو ندی کے کنارے بڑی تعداد میں نکسلائیٹس کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ بیجاپور کے مقامی ڈی آر جی پولیس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔ فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان شدید انکاؤنٹر ہوا، یہ تصادم تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد نکسلائیٹس فوجیوں کو مغلوب ہوتے دیکھ کر بھاگ گئے۔ آئی جی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ تمام نکسلائیٹ ماؤنواز تنظیم کی پلاٹون نمبر 10 کے ممبر ہیں فی الحال اس تصادم میں فوجیوں کی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔