چھتیس گڑھ کابینہ میں توسیع

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کی دس دن پرانی وشنو دیو سائی کابینہ میں آج توسیع کی جائے گی، اور نو نئے وزراء کو شامل کیا جائے گا۔ گورنر وشو بھوشن ہری چندن آج تقریباً 12 بجے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں جناب برج موہن اگروال، رامویچار نیتام، دیال داس بگھیل، کیدار کشیپ، او پی چودھری، ٹنکرام ورما، شیام بہاری جیسوال، لکھن لال دیوانگن اور لکشمی راجواڑے کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ حلف لینے والوں میں مسٹر اگروال، مسٹر نیتام، مسٹر بگھیل اور مسٹر کشیپ بی جے پی کی رمن حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ اور دو نائب وزرائے اعلیٰ نے 13 دسمبر کو حلف لیا تھا، آئینی دفعات کے مطابق ریاست میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 13 وزراء ہو سکتے ہیں، نو وزراء کے حلف اٹھانے کے بعدکابینہ میں ایک جگہ خالی رہے گی۔