چھتیس گڑھ کی جھانکی سب کی توجہ کا مرکز ہوگی

   

نئی دہلی: امسال یوم جمہوریہ کے موقع پر، ملک کی تازہ ترین ترقیات کے ساتھ ساتھ روایتی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والی جھانکیوں کے ایک سلسلے کے ذریعہ دیہی وسائل کے استعمال کے روایتی علم اور سائنسی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرکے بہت سے عالمی خدشات کے حل کے متبادل کے اظہار طور پر ‘گودھن یوجنا: خوشحالی کا ایک نیا طریقہ’ کے تھیم پر مبنی چھتیس گڑھ کی جھانکی توجہ کا مرکز ہوگی۔ حکومت چھتیس گڑھ کی ایک اہم اسکیم ’گودھن یوجنا‘ کی نمائش والی اس جھانکی کے اگلے حصے میں دیہی خواتین کو گائے کا گوبر جمع کرتے ہوئے اور فروخت کے لیے گوٹھان کے مراکز میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ان خواتین میں سے ایک کو گائے کے گوبر سے مصنوعات تیار کر کے بازار میں فروخت کے لیے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
ان کے اردگرد سجے ہوئے پھولوں کے گملے گوٹھوں میں سبزیوں اور ہریالی اور پھولوں کی کاشت کی علامت ہیں۔ نیچے گائے کے گوبر سے بنے دیے کی سجاوٹ ہے ۔ یہ دیے دیہی خواتین کی زندگی میں خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت ہیں۔ جھانکی کے درمیانی حصہ میں یہ دکھایا گیاہے کہ گائے کو دیہی معیشت کے مرکز میں رکھ کر ماحولیاتی تحفظ، نامیاتی کاشتکاری، تغذیہ، روزگار اور آمدنی میں اضافہ کے اہداف کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ آخر میں، دیہی خواتین کی پینٹنگ روایتی دستکاری اور فنون کی ترقی کی علامت ہے ۔ اس ٹیبلو میں اس سلسلے میں، سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو گائے کے گوبر اور ورمی کمپوسٹ سے بنی اشیاء تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔