چھتیس گڑھ کی طرز پر ایم پی کانگریس صدارت کیلئے قبائیلی شخص کی تلاش

   

بھوپال۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کی طرز پر کانگریس پارٹی کو مدھیہ پردیش پارٹی صدارت کے لیے کسی قبائیلی کمیونٹی شخص کی تلاش ہے جس کو قبائیلی طبقہ کی حمایت حاصل ہو کیوں کہ مدھیہ پردیش میں ان کی اکثریت پائی جاتی ہے جس سے پارٹی کو فائدے حاصل ہوگا۔ فی الوقت چیف منسٹر کمل ناتھ خود ریاستی صدر کانگریس کے عہدے پر فائز ہیں۔ گمشتہ ماہ کانگریس نے قبائیلی شخص موہن مارکم کو چھتیس گرھ کانگریس صدر مقرر کیا گیا ہے اس کے بعد سے مدھیہ پردیش صدر کے لیے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمل ناتھ وزیر داخلہ بالابچن جو قبائیلی لیڈر ہیں کو اس عہدہ پر نامزد کرنا چاہتے ہیں دوسری جانب کانگریس جنرل سکریٹری جیوترادتیا سندھیا اور ان کے حلیف چاہتے ہیں کہ امنگ سنگھ کو یہ عہدہ دیا جائے جو ایک آدی واسی ہیں لیکن سنگھر کے لیے جو کابینہ میں وزیر بھی ہیں کانگریس وٹرن اور سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ کے حامیوں کی جانب سے مزاحمت درکار ہے۔ اس تقریر میں سابق مرکزی وزیر سریش بچوری کی رائے بھی لی جائے گی۔