چھتیس گڑھ کے گاؤں میں لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ بچوں کو تعلیم

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے گاؤں بھتپال میں 6 لاؤڈاسپیکرس لگائے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس وباء کے درمیان بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ ان لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ روزانہ دو مرتبہ 90 منٹ کے سیشن منعقد کئے جارہے ہیں اور بچے گھر میں رہتے ہوئے تعلیم پارہے ہیں۔ آس پاس کے گھروں میں بھی بچے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ بستر ڈی سی رجت بنسل نے کہا کہ ہم توقع نہیں رکھ سکتے کہ تمام والدین انٹرنیٹ کی سہولت اپنے بچوں کو دستیاب کرا پائیں گے اس لئے لاؤڈ اسپیکر کا طریقہ قابل قدر ہے۔