حیدرآباد۔ ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کی چھیڑ چھاڑ والی تصویریں سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم لڑکی کے بھائی کا دوست ہے۔ چند ماہ قبل دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں ائے اور دوست بن گئے تھے۔
اس نے لڑکی کے فوٹوز بھی اکٹھا کیاتھا۔
ملزم پیسے مانگ رہاتھا
بعدازاں مذکورہ ملزم جس کی شناخت شوبھم یادو کے طور پر ہوئی تھی لڑکی کی چھیڑ چھاڑ والی تصویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی اور اس کو ہذف کرنے کے لئے پیسوں کی مانگ کرنے لگاتھا۔
بلیک میل سے تنگ آکر لڑکی او راس کے فیملی ممبرس سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوئے تھے۔
لڑکی سے ملی شکایت کی بنیاد پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے