چھیڑ چھاڑ کی مدافعت کرنے والی 27ََّّٓٓٓسالہ خاتون کو زندہ جلادیاگیا۔

,

   

کوربا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں چھیڑ چھاڑ کادفاع کرنے والی ایک 27سالہ خاتون کو تین لوگوں نے زندہ جلادیا جس کی وجہہ سے وہ شدید طور پر جھلس گئی ہے۔

مذکورہ واقعہ 6مئی کے رات میں ایک گاؤں کے اندر پیش آیا جو بانگو پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے۔

کاٹ گھورا علاقے کے سب ڈویثرنل پولیس افیسر پنکج پٹیل نے کہاکہ جمعرات کے روز ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پٹیل نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ عورت اس وقت گھر میں اکیلی تھی جب 25سالہ شرد‘ 22سالہ پریتم‘ اور سروج گوڑ جو اس کے شوہر کو جانتے تھے گھر میں ائے اور اس کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی۔

انہوں نے کہاکہ جب اس نے مدافعت کی اور چلانا شروع کیا مذکورہ تینوں لوگوں نے اس پر کیروسین چھڑک کر فرار ہونے سے قبل اس آگ لگادی۔

اس کا شوہر جو اپنے سسرال کے گھر قریب میں گیاتھا جب واپس لوٹا تو دیکھا کہ اس کی بیوی آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے۔

مذکورہ پولیس افیسر نے بتایا کہ شوہر کے شعلے بجھائے اور اس کو اسپتال لے کر بھاگا۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ اس واقعہ میں 60فیصد تک جھلس گئی ہے۔

پولیس نے اسپتال پہنچ کر متاثرہ کا بیان قلمبند کیا او راس کی بنیاد پر ملزمین کو ائی پی سی کی دفعہ 307‘305اور 34کے تحت گرفتارکرلیاہے۔

مزید علاج کے لئے جمعہ کے روز مذکورہ عورت کو چھتیس گڑھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سی ائی ایم ایس) پڑوسی کے بلاس پور ضلع کو منتقل کیاگیاہے